پارلیمنٹ ہی سب سے محترم ادارہ ،قانون سازی کا ختیار اسے حاصل ،اسلام آباد ہائیکورٹ

پارلیمنٹ ہی سب سے محترم ادارہ ،قانون سازی کا ختیار اسے حاصل ،اسلام آباد ...

  

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی تعیناتی کیخلاف درخوا ست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے پارلیمنٹ قانون سازی کرتی ہے اسلئے سب سے محترم ادارہ ہے، اگرقانونی سازی کیلئے پارلیمنٹ کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتی ہے تو کرسکتی ہے۔ پیر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی تعیناتی کیخلا ف درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا چیئرمین پی اے سی کی تعیناتی ہمار ے دائرہ اختیار میں کیسے آتی ہے؟ آپ کسی حلقے سے تو ہوں گے، اپنے منتخب نمائندے کے ذریعے پارلیمنٹ میں آواز کیوں نہیں اٹھا تے ؟ ۔معزز جج کے استفسار پر درخواست گزار نے کہایہ وقت ہے عدالت اس معاملے پر فیصلہ دے کر عزت کمائے، اس پر جسٹس اطہر نے ریمار کس دیے عزت سب سے زیادہ پارلیمنٹ کی ہونی چاہیے، پارلیمنٹ 22 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے۔درخواست گزار نے اپنے مو قف میں کہا ہماری پارلیمنٹ تمام اچھی روایات کو ختم کرتی رہی ہے، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا پلیز، پارلیمنٹ کے بارے میں ایسی زبان استعمال نہ کریں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -