ڈیرہ ‘ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن 1 ملزم گرفتار ‘ کارروئی تیز کرنیکا اعلان

ڈیرہ ‘ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن 1 ملزم گرفتار ‘ کارروئی تیز کرنیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) تھانہ بی ڈویژن نے کاروائی کر کے شراب کی سمگلنگ ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عاطف نذیر کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن افتخار احمد اور پولیس تھانہ بی ڈویژن نے بھر پور کاروائی کر کے شراب کی سمگلنگ ناکام بنا دی اسی طرح بدنام زمانہ شراب ڈیلر عالمگیر بابر، گوہر بابر اور رزاق بابر کے مسکن پر ریڈ کر کے سمگل کی جانے والے شراب کی 58 ولائیتی بوتلیں اور 50 دیسی شراب کی بوتلیں معہ موٹر سائیکل جس پر وہ شراب سمگل کرتے تھے برآمد کر کے ملزم جہانگیر بابر کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے کہا کہ ڈی پی او عاطف نذیر کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لا رہے ہیں تاکہ معاشرہ کو اس گند سے پاک کیا جائے۔
اعلاان