پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2018 کا انعقاد

پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2018 کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2018 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پاکستان فلیٹ کی 2018 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔نیول چیف کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان فلیٹ نے مختلف بحری مشقوں بالخصوص سی اسپارک میں مختلف ویپن سسٹمز کی فائرنگ سے آپریشنل تیاریوں میں گراں قدر اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک نوعیت کی بین الاقوامی اور دوطرفہ مشقوں میں پاکستانی فلیٹ کی بھرپور شمولیت قابل تحسین ہے، پاک بحریہ کے جہازوں نے پہلی بار جرمنی اور روس کی بندرگاہوں کے دورے کیے جو نیول ڈپلومیسی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ قومی دفاع کے علاوہ بین الاقوامی سمندروں میں امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے بھی کوشاں ہے، پاک بحریہ نے گزشتہ سال سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے تحت بحر ہند میں اہم مقامات کی نگرانی اور خلیج عدن میں تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی کا آغاز کیا۔انہوں نے مزید کہ کہ پاک بحریہ کی اس کاوش سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کو موزوں سمندری ماحول اور علاقائی امن و سلامتی کو فروغ ملے گا، فلیٹ کی ضروریات پورا کرنے کے لیے جدید جنگی سازو سامان سے لیس 4نئے جہازوں کا معاہدہ چین اور چار کا ترکی سے طے پا چکا ہے۔نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 2018 کے دوران دفاع وطن میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 2018کے دوران فلیٹ کی آپریشنل مصروفیات کا جائزہ پیش کیا۔