راجن پور ‘ 9 جنازے ‘ بستی سانگھی میں سوگ ‘ ہر آنکھ اشکبار ‘ بین ‘ کہرام

راجن پور ‘ 9 جنازے ‘ بستی سانگھی میں سوگ ‘ ہر آنکھ اشکبار ‘ بین ‘ کہرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور خواتین سمیت نوافراد کی نماز جنازہ بستی سانگھی عمر کوٹ میں ادا کردی گئی ،ڈپٹی سپیکر(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پنجاب اسمبلی میردوست مزاری،سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار عاطف حسین مزاری بھی شریک ہوئے ، متاثر ہ خاندان سے تعزیت بھی کی ،سسکیوں اور آہوں میں تمام افراد کوسپردخاک کیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انڈس ہائی وے پرشاہ والی کے قریب عمرکوٹ کے بدقسمت خاندان کفایت حسین کی کار کو حادثہ پیش آیا جس میں بچوں ، خواتین سمیت گھر کے نوافراد جاں بحق ہوگئے جن کی نماز جنازہ بستی سانگھی عمرکوٹ میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری ، سابق رکن صو بائی اسمبلی سردار عاطف حسین مزاری سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور شہریوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی اس موقع پر ہرآنکھ اشک بار تھی ۔
9 جنازے