عباسیہ لنک کینال ‘ پانی چوروں کا گھیرا تنگ ‘ پولیس متحرک ‘ مانیٹرنگ شروع

عباسیہ لنک کینال ‘ پانی چوروں کا گھیرا تنگ ‘ پولیس متحرک ‘ مانیٹرنگ شروع

  

لیاقت پور(نامہ نگار)سپریم کورٹ کی طرف سے عباسیہ لنک کنال کے پانی کی چوری کا از خود نوٹس لئے جانے کے بعد سرکل لیاقت پور پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ ڈی ایس پی لیاقت (بقیہ نمبر 17صفحہ12پر )

پورغلام دستگیر لنگاہ اور ایس ایچ اوتھانہ تبسم شہید حاجی صفدر حسین نے سب انجینئر محکمہ انہار ممتازاحمد اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عباسیہ کینال ،3R،2Rاور ملحقہ نہروں کی مانیٹرنگ کی ،ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس سرکل لیاقت پور میں آنیوالی تمام نہروں پر پانی چوری کے واقعات بھی روک تھام کے لئے سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عباسیہ لنک کینال کے بائیں کنارے سے ہزاروں کیوسک پانی چوری کیاجارہا تھا۔ مگر مذکورہ رقبہ اور نہر کا بیشتر حصہ پولیس سرکل احمدپورشرقیہ میں شامل ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -