ضلع کونسل ڈیرہ کا اجلاس ‘ وزیر اعلیٰ کی مکمل حمایت کا اعلان ‘ مختلف سکیموں پر غور

ضلع کونسل ڈیرہ کا اجلاس ‘ وزیر اعلیٰ کی مکمل حمایت کا اعلان ‘ مختلف سکیموں ...

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کا اجلاس وائس چیئرمین سردار جاوید اقبال قیصرانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین ضلع کونسل سردار عبد القادر کھوسہ اور(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں ایوان کے رکن بشیر احمد خان نے قراد داد پیش کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کے خلاف الزامات اور تعصب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ وسائل کی مساوی تقسیم کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں ہاؤ س کے رکن مولانا امان اللہ قیصرانی نے قرارداد کی تائید کی ایوان نے قرارداد کی مکمل حمایت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا وائس چیئرمین سردار جاوید اقبال نے کہا کہ پورا ایوان وزیر اعلی کے ساتھ اور عام آدمی کی وزیر اعلی تک رسائی ہے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے ضلع کونسل کی ناکارہ مشینری کو فروخت کے لیے آکشن کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس بشیر احمد خان،سردار جاوید اقبال قیصرانی نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کے خلاف الزامات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں ایوان کے رکن بشیر احمد خان نے پبلک ہیلتھ دیپارٹمنٹ نے مختلف یونین کونسلوں میں واٹر سپلائی سکیموں کے ٹینڈر جاری کیے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مخصوص علاقوں کی بجائے تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر جاری کئے جائیں قائد ایوان چیئرمین سردار عبد القادر کھوسہ نے کہا کہ ہر رکن پنجاب اسمبلی کو دس دس کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے ہیں اور یہ سکیمیں ارکان اسمبلی کی ہیں تاہم کونسل کے اپنے فنڈز سے بھی ٹینڈرجلد جاری ہونگیں انہوں نے کہا میں تمام علاقوں کی ترقی چاہتا ہوں میرے نزیک شمال و جنوب کی کوئی تقسیم نہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل واٹر سپلائی سکمیں جوکہ یوزر کمیٹیوں کے پاس ہیں ضلع کونسل یوزر کمیٹیوں کی سکیموں کو اپنے ذمہ نہیں لے سکتی کیونکہ اتنے وسائل ہمارے پاس نہیں ہیں اس لئے محکمہ پبلک ہیلتھ ان سکیموں کو اپنی تحویل میں لے لے ممبر ضلع کونسل عبدالغفار خان احمدانی نے کہا کہ ضلع کونسل کی کسی بھی کاروائی پر عمل نہیں ہوتا اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور ہوئیں لیکن ان کے نتائج صفر ہیں، انہوں نے کہا کہ درخواست جمال خان کی یونین کونسلوں میں پینے کا صاف پانی کی کوئی سہولت نہیں ہم اس ایوان کے ذریعے سی ایم پنجاب کی توجہ اس پرمبذول کراتے ہیں کہ یہاں واٹر سپلائی اسکیم دی جائے عبدالحفیظ میرانی نے اپنی قرارداد میں کہا کہ کہ انڈس ہائی وے تونسہ قاتل روڈ بن چکا ہے روزانہ مہلک حادثات رونما ہورہے ہیں گنے کی لوڈ گاڑیاں روڈ تباہ کررہی ہیں اور شوگرسیس وصول کیا جاتا ہے لیکن وہ ڈی جی خان میں کہیں نہیں لگتاانہوں نے مطالبہ کیا کہ انڈس ہائی وے کو دو رویہ کیا جائے غلام اکبر بزدار نے کہا کہ ایوان کے تمام ارکان پر ایک کتاب شائع کیا جائے کہ اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں انہوں ے کہا کہ واٹر سلائی سکیم اور ڈسپوزل ورکس کے ملازمین کو چار ماہ کی تنخواہیں نہیں دی گئیں جبکہ تین ملازمین فوت ہو چکے ہیں آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ یونین کونسل لیول تک ترقیاتی سکیمیں جاری کی جائیں سردار نذر حسین کلاچی نے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ڈی جی خان کے موقع پر ممبران کے سیکورٹی کارڈ تک نہیں بنائے گئے جس کی وجہ سے ضلع کونسل کا وفد وزیر اعلی سے ملاقات نہیں کر سکا سردار محمد اعظم خان ملغانی نے کہا کہ یونین کونسل سوکڑ کے چھ گرلز سکولوں کو ایک ہی سکول میں ضم کردیا گیا ہے جس سے کافی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں جبکہ چوریوں اور ڈکیٹیوں کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں امان اللہ قیصرانی نے کہا کہ تھانوں میں ٹاؤٹوں اور پتھاریداروں کی لسٹیں آویزاں کی جائیں اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل جاوید اقبال قیصرانی نے کہا کہ سی ایم آفس سے این ایچ کواس سلسلے میں ایک ڈائریکٹیو جاری ہوچکا ہے۔

ضلع کونسل ڈیرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -