2قتل ،حادثے ،6جاں بْحق 2خودکشیاں لاش برآمد

2قتل ،حادثے ،6جاں بْحق 2خودکشیاں لاش برآمد

  

ملتان ‘ ڈہرکی ‘ چھب کلاں ‘ وہاڑی ‘ خانیوال ‘ چوک سرور شہید ‘ راجن پور(خبر نگار خصوصی ‘ نمائندگان پاکستان 2 قتل حادثات میں 6 افراد جاں بحق ‘ دو خودکشیاں ‘ 1 لاش برآمدڈہرکی سے نامہ نگار کے ڈہرکی کے گاؤں علی گوہرگھوٹومیں دیرینہ تنازعے پر مسلح افرادنے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

40 سالہ شخص مولا بخش گھوٹوکوقتل کرنے کے بعد فرارہوگئے اس سلسلہ میں مقتول کے بھائی سائیں ڈنونے بتایا ہے کہ ہمارا اپنی برادری کے کچھ لوگوں کے ساتھ دیرنہ تنازع چل رہا تھا ہمیں شک ہے کہ ان لوگوں نے میرے بھائی کو قتل کیا ہے پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرنعش اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کرانے کے بعدورثا کے حوالے کردی جبکہ ایک اورواقع میں گھریلو تنازع پرگاؤں قادربخش بھیوکے رہائشی نوجوان وزیراحمدبھیونے خود کوبندوق کا فائرکرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے پولیس نے نوجوان کی لاش کوہسپتال منتقل کرنے کے بعدتفتیش کا عمل شرع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک ایسے واقع کا ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔چھب کلاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق صحافت کرنا جرم بن گیا قبضہ مافیا کی رپورٹنگ پر تلخ کلامی فائرنگ کرکے مقامی صحافی کے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیاپولیس بروقت پہنچنے میں ناکام تفصیل کے تھانہ چھب کلاں کی حدود چوک جمال کے مقامی صحافی راو شاہد اور دیگر صحافیوں نے علاقے کے مشہور زمانہ قبضہ مافیا ارشد چوہان گروہ جس نے علاقے میں ات مچا رکھی ہے گزشت روز 80/پندرہ ایل میں رشید نامی شخص پر فائرنگ کی جو زخمی ہوگیا تھا وقوعہ کی رپورٹنگ راو شاہد اور مقامی صحافیوں نے کی تھی قبضہ مافیا گروہ کو پتہ چلنے وہ مسلح ہو کر چوک جمال راو شاہد کی دوکان پر پہینچ گئے اور آپس میں تلخ کلامی شروع ہوگء جس پر اڈاچوک جمال کے دوسرے لوگ بھی جمع ہوگئے راو شاہد کے بھائی راو عمران نے قبضہ گروپ کی منت سماجت کی تو گروہ کے مسلح شخص نے عمران پر سیدھا فائر کھول دیا جس پر عمران شدید زخمی ہوگیا اور فوری پرائیوٹ گاڑی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال پنچایا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمران جان کی بازی ہار گیا اور مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس چھب کلاں کو کال کی گئی لیکن پولیس بروقت پہنچنے میں ناکام رہی یاد رہے کہ دو ماہ قبل اسی گروہ نے چوک جمال دہشت پھیلاتے فائرنگ کی اور راو آصف نامی شخص کو اغواء کیا تھا۔ملتان سے سے خبر نگار خصوصی کے مطابق گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر ک دو خواتین نے کالا پتھر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ممتاز بی بی نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر کالا پتھر پی لیا۔اسی طرح 35 سالا نامعلوم خاتون نے گھریلو ناچاقیوں کے سبب کالا پتھر پی لیا۔جس کے بعد دونوں خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔ دونوں خواتین کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا,جہاں وہ دم توڑ گئی۔پولیس نے خواتین کی لاشوں کو اسپتال کے مردے خانے میں منتقل کرکے ضروری قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق لڈن روڈ اڈارتہ ٹبہ کے قریب تیز رفتار ڈالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،ماں بیٹی جانبحق جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیاتفصیل کے مطابق یونین کونسل الٰہ آباد کا وائس چیئرمین غلام شبیر اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھاکہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار لوڈرڈالے نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے ،موٹر سائیکل سوار ماں بیٹی سر پر شدید ضربات آنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ غلام شبیر شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہن کر غلام شبیر کو ابتدائی طبی امداد دی اور دونوں نعشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا ۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق جام پور کے موضع ہیرو میں غریب دیہاتی کے کچے مکان میں آتش زدگی ، شادی شدہ خاتون جل کر جاں بحق ،کم سن بچہ زخمی ،لاش اور زخمی کوتحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جام پور منتقل کردیا گیا آگ کھانا پکاتے ہوئے لکڑی کے کا نوں میں لگی ذرائع لاش اُٹھنے پر گھر میں کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل جام پور کے دریائی علاقے کوٹلہ مغلان کے موضع ہیرو میں گذشتہ روز سہ پہر غریب دیہاتی کے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے شادی شد ہ خاتون ارشاد مائی جل کرجاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون کاکم سن بچہ بھی جلنے سے زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع پاتے ہی ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم نے پہنچ کر آگ بجھائی اور لاش وزخمی بچے کو تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جام پور پہنچا دیا ۔خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار کے مطابق دھند کے باعث ٹرک اور مسافر وین میں مابین خوفناک تصادم ‘2افراد جاں بحق جبکہ 4افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانیوال کے نواحی علاقہ پرویز والا کے قریب مسافر وین پنجاب کالج اور ٹرک میں مابین تصادم کے نتیجے میں 60سالہ محمدعلی ولد شاہ محمد اور 20سالہ تنویر ولد الطاف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ جویریہ دختر ظفر اقبال، یوسف رفیق ولد محمدرفیق، ہمایوں سعید ولد محمدسعید اور لائبہ بی بی دختر اسلم ،عائشہ دختر ظہور ،فیصل ولد تنویر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122نے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا ۔چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر کے مطابق چوک سرور شہید تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی محمد راشد اور الیاس ڈیرہ غازیخان سے اسلام آباد جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث دورغہ اڈہ کے نزدیک کار الٹ گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان کے رہائشی محمد راشد اور محمد الیاس کار نمبر AFS133ویگن آر اسلام آباد جارہے تھے کہ چوک سرور شہید دورغہ اڈہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے سڑک کی سائیڈ پر موجود درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد راشد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد الیاس شدید زخمی ہوگیا زخمی اور میت کو فوری طور پر پولیس تھانہ سرور شہید نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور طبی امداد دی جبکہ پولیس تھانہ سرور شہید نے کاروائی شروع کردی ہے ۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور کے علاقے تل شمالی میں شادی شدہ خاتون کی مبینہ طور پر خودکشی، خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جام پور منتقل کردیا گیا واقعہ خود کشی یاقتل، داجل پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ داجل کے نواحی قصبہ تل شمالی میں ساٹھ سالہ خاتون کی رسی سے لٹکی لاش ملی ہے جس پر داجل پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاش کوقبضہ میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوآرٹڑہسپتال جام پور منتقل کردیا ہے اور اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ یہ قتل ہے یاخودکشی ،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد کیس کی تفتیش میں مزیداضافہ ہوگا ۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک نامعلوم افراد کی لاش برآمد پولیس اطلاع ملتی ہی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر شناخت کرانے کیلئے سول ہسپتال میں رکھوا دی ہے اس سلسلہ میں ہسپتال اور پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفات پانے والے افرادکی ہیرئن کی زائدمقداراستعمال کرنے سے موت واقع ہوئی ہے۔

قتل ‘ حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -