برج اسد

برج اسد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

۔۔۔سیارہ شمس
22جولائی سے 21اگست تک
نام کے پہلے حروف: م۔ٹ
جنوری سے مارچ کا عرصہ وہ ہے، جب آپ آہستہ آہستہ جو ذہنی ٹینشن تھی اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ زحل جو پہلے ہی آپ کے زائچے میں الٹی چال پر تھا، وہ آہستہ آہستہ سیدھا ہوتا جارہا ہے۔ جس میں مشکلات ان شاء اللہ ختم ہو جائیں گی۔ کم از کم اس میں 45 دن کے بعد مشتری عطارد میں آجائے گا۔ جس سے آپ کا مال کا خانہ کھلنا شروع ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کی مالی مشکلات بھی قابو میں آنا شروع ہو جائیں گی تو ذہنی ڈپریشن بھی خودبخود ختم ہو جائے گا۔ اس میں ایک اور بات سب سے اہم ہے کہ آپ پر ویسے تو کسی چیز کا اثر نہیں ہے۔ پھر بھی جو لوگ اپنے آپ کو اس میں مبتلا تصور کر رہے تھے وہ ان شاء اللہ مکمل طور پر اس سے آزاد ہو جائیں گے۔ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، مخالفین بھی آپ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے، گھر میں جو پریشانی چل رہی تھی، وہ تیزی سے ختم ہوجائے گی۔ جب آپ مارچ کو کراس کر رہے ہوں گے تو بے ساختہ شکر ادا کرنے پر مجبور ہوں گے۔ بس اس دوران اپنا اور اپنے گھر والوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور وقفے وقفے سے حسب توفیق صدقہ بھی کرتے رہیں، تاکہ رجعت سے محفوظ رہا جا سکے۔
اپریل سے جون کے دوران اپنے روزگار کو تبدیل کر لیں۔ اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کی سمجھ میں نہ آئے تو پھر آپ استخارے کا سہارا لے کر اپنے لئے بہترین راستے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ کاروباری حضرات کو بھی ان شاء اللہ اچھے مواقع ملیں گے، نوکری میں تبدیلی ہوگی۔ من پسند جگہ تبادلہ ہوسکے گا، ترقی کے امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ جو لوگ اس اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے، ان کو مشورہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور سچی توبہ کریں کیونکہ جب زائچہ اتنی شاندار پوزیشن پر ہو اس کے باوجود بھی کچھ حاصل نہ ہورہا ہو تو اس کی وجہ کوئی ذاتی غلطی ہوسکتی ہے۔ اس میں آپ جتنا رجوع الٰہی کریں گے اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ جولائی سے ستمبر کا عرصہ ایک مرتبہ پھر آپ کے لئے بہترہی ثابت ہوگا۔ اس میں اولاد کے حوالے سے اہم فیصلے لینے میں آسانی ہوگی، من پسند جگہ پر لیکن زبردستی رشتہ طے پاجانے والوں کو مشورہ ہے کہ اگر ایسا کریں گے تو سخت نقصان اٹھائیں گے۔ کہ قدرت کا فیصلہ ہی آخری ہے،اس میں ہی عافیت ہے، تعلیمی معاملات میں بہتری ملے گی۔ اچھے نمبروں سے اْمید لگانے والوں کی اْمید پوری ہو گی۔ بس قانونی معاملات سے کوسوں دور رہنے کا مشورہ ہے۔ اس میں کوئی جان بوجھ کر لانے کی کوشش بھی کر سکتا ہے۔ اندرون خانہ کچھ مخالفین اپنی چالیں چلنے کی کوشش تو کریں گے، لیکن اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ کا کچھ بگاڑنے میں ناکام رہیں گے۔ نومبر سے دسمبر کا عرصہ مخالفین کی تعداد میں اضافہ کر سکتا ہے۔ آپ کو ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہوگا۔ آفس میں، دوستوں میں، خانگی امور میں کسی کا اعتبار نہیں کرنا، جب تک کوئی بات اپنے کانوں سے نہ سنیں اور آنکھوں سے نہ دیکھیں ہرگز یقین نہ کریں۔ آپ کو راستے سے ہٹانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ اس دوران آپ روزانہ ’’چاروں قل اور آیتہ الکرسی‘‘ پڑھ کر مسلسل 90 دن گھر سے نکلیں لاپروہی کی گنجائش نہیں ہے۔
دیگر معاملات ٹھیک رہیں گے۔ روزگار میں برکت ہوگی۔ ڈوبی ہوئی رقم کی واپسی ہو گی اور نیا رشتہ طے ہونے کا امکان ہے۔ گھر میں جو بات بہت بڑا مسئلہ بنی ہوئی تھی، وہ حل ہوگی۔ من پسند کام ہو جائے گا۔ محبت میں ناکامی دینے والا ستارہ پوری طرح حرکت میں ہوگا۔ آپ جس مرضی انداز سے زور لگا کر دیکھ لیں، میرے اللہ کو منظور نہ ہوا تو کسی بھی طرح سے رشتہ طے نہیں ہو سکے گا۔ آمدن کا ذریعہ دو طرف سے بھی بن سکتا ہے۔ مقدمے بازی سے نجات ملے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے اس کا سامنا کر رہے تھے، وہ مخالفین سے صلح کے نتیجے میں اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آپ سال کے شروع سے ہی 1000 مرتبہ لفظ ’’اللہ‘‘ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اورکسی بھی پریشانی میں ’’سورۂ قلم‘‘ کی آخری دو آیات پڑھ کر اس مقصد کی جانب بڑھیں۔ ان شاء اللہ کامیابی مقدر بنے گی۔ یہ دن آپ کے لئے سنہری دن ہوں گے۔ جب پورا مستقبل اسی پر ہوگا۔ نیک نیت رہے تو آنے والا ہر دن آپ کو خوشیاں دے گا۔ مجموعی طور پر 2019ء ایک شاندار سال ہے۔ جو آپ کی برسوں کی خواہشات کو نہ صرف پورا کرے گا بلکہ عزت، دولت اور شہرت سے بھی نوازے گا، نماز پر توجہ دیں اور ہفتے میں دو بار دو بھوکوں کو کھانا بھی کھلا دیا کریں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -