مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن کا صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری کو نوٹس جاری

مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن کا صوبائی صدر، ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ اور جنرل سیکرٹری کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی۔پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی،سماعت کے دوران درخواست گزار محمد اشرف ساغر کے وکیل طاہر اقبال خٹک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ(ن) کے بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے،مسلم لیگ (ن)بلوچستان کی صوبائی کونسل کے 303 رکن ہیں ،جبکہ بغیر کسی طریقہ کار کے عبدالقادر بلوچ کو صدر کے لیئے نامزد کر دیا گیا،وقت بھی نہیں دیا گیا ایسے ہی چار بندوں نے بیٹھ کر فیصلہ کر دیا کہ یہ جنرل سیکرٹری ہیں، احسن اقبال نے نوٹیفائی کیا وہ خود بھی نوٹیفائی کرنے کے مجاز نہیں ہیں وکیل نے کہا کہ درخواست گزار بھی(ن) لیگ کی صوبائی کونسل کا ممبر ہے،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو پارٹی کے سربراہ کو فریق نہیں بنانا چاہئیے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا (ن)لیگ کی سنٹرل فارمیشن کا اس الیکشن سے کوئی تعلق نہیں؟ الیکشن کمیشن نے معاملے پر مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ اور پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی۔

نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -