ریلوے نے اپنے ڈی جی لیگل طاہر پرویز کی برطرفی کیخلاف کیس میں لاہورہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود کے روبرو ڈی جی لیگل ریلوے طاہر پرویز کی برطرفی کے خلاف کیس میں ریلوے کی جانب سے جواب جمع کروادیاگیا۔فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت 2جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔ریلوے کے وکیل محمد ذکریا شیخ ، لیگل ایڈوائزر سلمان کاظمی ، عثمان خان اور خرم شہزاد نے پیش ہو کر جواب داخل کیا جس میں کہا گیاہے کہ قانون اور تقرری کی شرائط کے مطابق ڈی جی لیگل طاہر پرویز کو برطرف کیاگیا،سپریم کورٹ نے اس کیس کو ایک ہفتے میں نمٹانے کا حکم دیا ہے،ڈی جی لیگل ریلوے کی برطرفی کے خلاف درخواست خارج کی جائے۔
ڈی جی لیگل ریلوے