برج حوت

برج حوت

  

،سیارہ مشتری

21فروری سے 20مارچ تک

نام کے پہلے حروف: د۔ چ

جنوری سے مارچ کا عرصہ آپ کے لئے کافی بہترین رہے گا۔ خصوصاً 12 جنوری سے آپ ہر قسم کی بندش جادو ٹونے وغیرہ سے مکمل آزاد ہوجائیں گے، اس کے اثرات اصل میں تقریباً پچھلے سات سال سے آپ کو بہت تنگ کررہے تھے۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے تھے اس میں ناکامی دیکھنا پڑتی تھی۔ ہر چیز جیسے بلاک ہوکررہ گئی تھی، زحل کا قیام یہاں پر ضرورت سے زیادہ لمبا ہوگیاہے۔ آپ کی زندگی کا نیا آغاز شروع ہوگا۔ آپ ذہنی، جسمانی، گھریلو سماجی ٹینشن کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے، اس سے 12 جنوری کوہی نجات ملنا شروع ہوجائے گی۔ پھر 20 مارچ تک مکمل طور پر اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوچکے ہوں گے، اصل رکاوٹ شاید یہی تھی۔ دوسری بات کچھ مخالفین کی جانب سے حسد کی وجہ سے بھی بدنظری تھی۔ آپ اصل میں اپنے دل کے معاملے میں بہت کمزور ہیں اور پیٹ میں کوئی بات رکھتے ہی نہیں ہیں۔ اپنا کون پرایاکون اس کا بالکل بھی اندازہ نہیں کر پاتے، اسی وجہ سے حسد کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اب یہ ذہن نشین کرلیں کہ اپنے دل کی بات کسی پر بھی ظاہر نہیں کرنی، اگر آگے ایک کامیاب زندگی گزارنی ہے۔یہ دن بڑے اچھے ثابت ہوں گے۔ ان کی قدر کریں باربار ایسا وقت لوٹ کر نہیں آتا۔ مارچ تک آپ اس مسئلے سے نجات پالیں تو اچھا ہے۔ پھر اپریل سے جون تک کا عرصہ آپ کی زندگی میں بڑی شاندار خوشگوار تبدیلیاں لے کر نمودار ہوگا۔ یہ وہ عرصہ ہے جس میں آپ کے سات سال کے نقصانات کا نہ صرف ازالہ ہوگا،بلکہ مستقبل بھی محفوظ ہوجائے گا۔ جو لوگ مکمل پلاننگ کے ساتھ چلیں گے، وہی کامیاب رہیں گے۔ بے روزگار افراد کے لئے شاندار دن ہوں گے، کہاں کبھی نوکری نہیں ملتی تھی۔ کہا ں خود گھر بیٹھے آفر آجائے گی۔ بس اللہ کا نام لے کر اس کو قبول کرلینا۔

جو لوگ کاروبار میں مسلسل گھاٹے کی وجہ سے اس کو تبدیل کرنے کے چکروں میں تھے وہ کم سے کم ان دنوں ایسا کوئی بھی قدم نہ اٹھائیں۔ بس اللہ پاک پر بھروسہ کرکے چنددن مزید محنت کرلیں، اس میں وہ رزلٹ حاصل کریں گے کہ زندگی بھرکاروبار کی تبدیلی کے بارے میں سوچیں گے بھی نہیں، حالات مکمل طور پر ساتھ دیں گے جولوگ اپنے یا اپنے بچوں کے رشتے طے ہونے کانام ہی نہیں لے رہے تھے۔ وہ لوگ بس ان دنوں شادی یا منگنی کی تیاری شروع کردیں، باقی سب اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔ البتہ جوان اولاد کے حوالے سے وہ لوگ جن کے بچے فون کا استعمال کرتے ہیں یا نیٹ کا،ان کو اپنے بچوں پر بے حد گہری نظررکھنے کا مشورہ ہے، کیونکہ ان دنوں مریخ اور عقرب کی شرارتیں عروج پر ہوں گی۔ ایسی حالت میں بچوں کی خرابی کا اندیشہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جولوگ اس بات کا خیال نہیں رکھیں گے وہ اپنی عزت اپنے ہاتھوں سے کھودیں گے، آگے آپ خودسمجھدار ہیں ستاروں کی چال تو صرف وارننگ ہی دے سکتی ہے۔ عملی قدم آپ نے خود اٹھاناہے۔ جولائی سے ستمبر کا عرصہ قانونی معاملات کے حوالے سے تھوڑا سا نازک ہوگا۔ اس میں ہراس ناجائز کام سے دوررہنا ہے، جس میں قانون کا ہلکا سا بھی شک محسوس نہ ہو۔ یاد رکھیں ان دنوں مخالفت کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے اوران کی جانب سے مسلسل شرارتیں آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈال دیں خصوصاً ستمبر کے پورے ماہ میں آپ نے گھر سے نکلنے سے پہلے چاروں قل آیت الکرسی اول وآخر درود پاک، کے ساتھ پڑھ کر روزانہ گھر سے نکلنا ہے۔ لاپرواہی نہیں کرنی، اس دوران معمولی سی بیماری کو بھی نظر انداز نہیں کرنا، یہ آپ کے محفوظ رہنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ باقی تمام معاملات بہتر رہیں گے۔ موقع اور حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہے۔ دل کی بات دل میں رکھنی ہے۔ عشق و محبت جیسی باتوں سے خود کو محفوظ رکھنا ہے اورصرف اپنے روزگار پر توجہ رکھنی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ستمبر خیریت سے گزر جائے گا۔

اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ آپ کو ایک مرتبہ پھر آزادی کی جانب لے آئے گا۔ اس میں جوائنٹ فیملی میں رہنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔ اللہ نے چاہا تو وہ اپنا الگ گھر بنالیں گے یا خرید لیں گے۔ وارثت کے معاملے بھی بڑے احسن طریقے سے ادا ہو جائیں گے۔ باہر کا شخص اہم کردار ادا کرے گا اور آپ کو آپ کا پورا حق بھی ملے گا۔ کاروباری حضرات کی موجیں ہوں گی، جیل میں بند افراد کی رہائی ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ انکوائری مقدمے سے نجات ملے گی،وہ ملازمت پیشہ افراد جن کی ترقی برسوں سے رکی ہوئی تھی۔ وہ بھی غیر متوقع طور پر ہوجائے گی۔ خواہشمند افراد کو اولاد کا سکھ حاصل ہوگا، برسوں سے انتظار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اللہ پاک اولاد سے ان شاء اللہ نوازے گا۔ مجموعی طور پر 2019ء ایک اچھا اور بہترین سال ثابت ہوگا۔ اس میں بندش وغٖیرہ کے معاملات سے نہ صرف آزاد ہوں گے، بلکہ روزگار کے شاندار مواقع بھی ملیں گے۔ رزق بے شمار ہوگا۔ ان شاء اللہ یاکریم، یارحمن، یارحیم ہر نماز کے بعد 100 100+ مرتبہ ضرور پڑھا کریں ا س سے بے شمار فائدے حاصل ہوں گے اور سال بھر رحمتوں کی بارش ہوگی۔یہ حساب میرے نزدیک ٹھیک ہے، باقی سب کچھ صرف اللہ ہی جانتا ہے۔ جو کرتا ہے اللہ ہی کرتا ہے اور اللہ جوکرتا ہے وہ بہترین ہوتا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -