بلاول بھٹو زرداری 5جنوری کو لاہور آئیں گے

بلاول بھٹو زرداری 5جنوری کو لاہور آئیں گے

  

لاہور(اے این این)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 5جنوری کو لاہور آئیں گے،بلاول ہاؤس لاہور میں قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 5جنوری کو لاہور آئیں گے۔ بلاول بھٹو 5جنوری کو سابق وزیر اعظم اور اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹیں گے۔ علاوہ ازیں پارٹی چیئرمین رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ بلاول بھٹو نے دسمبر میں لاہور آناتھا تاہم ان کا دورہ نا گزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -