چودھری شجاعت سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

چودھری شجاعت سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعلقات سمیت دیگر امور پر ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ایرانی قونصل جنرل لاہور محمد رضا ناظری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری شافع حسین اور فرسٹ قونصل محمد رضا طلائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں برادر اسلامی ممالک میں باہمی تعلقات اور خطہ سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -