اسلام آباد ، ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ ، ایک اہلکار شہید ،دوسرا زخمی

اسلام آباد ، ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ ، ایک اہلکار شہید ،دوسرا زخمی

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی کی اطلاع پر موقع پر جانے والے دو پولیس اہلکاروں میں سے ایک شہید دوسرا شدید زخمی ہو گیا ،گزشتہ روز تھانہ آئی نائن میں تعینات پولیس اہلکار وسیم اور عارف آئی ایٹ میں گشت پر مامور تھے انہیں وائرلیس سے اطلاع کی گئی کہ آئی ایٹ تھری گلی نمبر 69مکان نمبر 578 میں کچھ مشکوک لوگ گھسے ہیں جس پر دونوں پولیس اہلکار وسیم اور عارف موقع پر پہنچے تو سنگم مارکیٹ کے قریب چاروں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی ، کانسٹیبل وسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور عارف شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور اہلکاروں کو پمز منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے وسیم کی موت کی تصدیق کردی ،عارف کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ جب آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ طلب کیا تو معلوم ہوا سیف سٹی کے کیمرے خراب ہیں ، ملزمان کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔ شہید اہلکار وسیم کی پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں نماز جنازہ کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، وزیر داخلہ شہریار آٖفریدی نے آئی جی اسلام آباد سے واقع کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

اہلکار شہید

مزید :

صفحہ آخر -