سازشیں بند کرکے ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو برداشت کرنے کا کلچر بڑھایاجائے
اے این پی کے مرکزی رہنما و سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگر سندھ میں گورنر راج لگائے گی تو یہ سندھ کے عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہو گی پی ٹی آئی اگر ایسا کوئی غیر آئینی و غیر قانونی کام کرے گی تو اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے پاس واضح اکثریت ہے جس کو اقلیت میں ختم نہیں کیا جا سکتا ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو یاد رکھنا چاہئے کہ ماضی میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو موقع ملا تھا کہ وہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت کو بننے سے روکتے لیکن انہوں نے ایسا نہ کیا اور ملک میں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو برداشت کرنے کا کلچر دیا اب پی ٹی آئی کو بھی چاہئے کہ وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو کھلے دل سے برداشت کرے اور اس کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند کرے ۔ .
زاہد خان