پی ٹی آئی نے ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کررکھا ہے،ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا

پی ٹی آئی نے ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کررکھا ہے،ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا

  

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ایوان صدر پیپلز پارٹی کی حکومت کو ختم کرنے کیلئے سازشیں کررہا ہے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کھلم کھلا اپنے آئینی منصب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کررکھا ہے لیکن اس کو سوائے ناکامی کے کچھ نہ ملے گا پی ٹی آئی چائے کی پیالی میں طوفان لانا چھوڑ دے گورنر راج لگانے کا پی ٹی آئی کا خواب کبھی بھی پورا نہ ہو گا اور اس کو بعد میں اس ایشو پر بھی یوٹرن ہی لینا پڑے گا ۔

مزید :

صفحہ اول -