نواز شریف سے مریم ،حمزہ سمیت خاندان کے دیگر افرادکی طویل ملاقات،مختلف امور پر گفتگو

نواز شریف سے مریم ،حمزہ سمیت خاندان کے دیگر افرادکی طویل ملاقات،مختلف امور ...

  

لاہور( آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جیل میں انکی والدہ اور صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، جس میں نوازشریف کی ضمانت کیلئے دائر درخواست عدالت میں جمع کروانے پر بھی غور ہوا۔نواز شریف کی والدہ اور صاحبزادی مریم نواز گھر کا کھانا، دو کرسیاں، پلاسٹک کا میز اور دیگر ضروری سامان لیکر دو پہر 12بجے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے ۔ اس دوران حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی ملاقات کیلئے جیل پہنچے تھے۔نواز شریف کے اہل خانہ کی ان سے ایک گھنٹہ 40منٹ تک ملاقات جاری رہی۔ جس میں موجودہ صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف سے ملاقات کیلئے پارٹی رہنمااحسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، سینیٹر رانا مقبول، جاوید لطیف سمیت دیگر بھی جیل پہنچے تھے۔

نوازشریف ملاقات

مزید :

صفحہ اول -