انشا اللہ 2019ء پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا،پاک فوج

انشا اللہ 2019ء پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا،پاک فوج

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کی جانب سے نئے سال کی آمد پر قوم کو یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ متحد رہتے ہوئے ہم اپنی ترقی اور استحکام کو مضبوط بنائیں گے۔ اللہ تعالی پاکستان پراپنی رحمتیں جاری رکھے۔میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں لکھا کہ انشا اللہ 2019ء پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، انشا اللہ ہم سب مل کر کامیابیوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔ پاکستانیوں اور شہدا کو افواج پاکستان کا سلام ہو۔

مزید :

صفحہ اول -