انجیلا میرکل مسلسل 8ویں سال دنیا کی طاقتور خاتون قرار

انجیلا میرکل مسلسل 8ویں سال دنیا کی طاقتور خاتون قرار

  

برلن( آن لائن )جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مسلسل 8سال سے دنیا کی طاقتور ترین خاتون کا اعزاز برقرار رکھا ۔ امریکی بزنس جر ید ے ’ فوربز‘نے سال 2018 کی 100 طاقتور خواتین کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں ان خواتین کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل فہرست میں پہلے نمبر پرہیں اور انہوں نے مسلسل 8 سال سے طاقت ور ترین خاتون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے ہیں جو دو سال سے برطانیہ کی وزیرا عظم ہیں وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے مشکل فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہیں۔با اثر خوا تین میں ایتھوپیا کی سا ھلی زویدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھی سر فہرست ہیں۔میڈیا ٹائیکون اوپرا وینفر ے، ملکہ برطانیہ الیز ا بیتھ دوم، سعودی عرب کی لبنی العلیان، رانیا نشار، اماراتی رجا القرق اور کئی دوسری عالمی شخصیات بھی فہرست میں شامل ہیں۔

طاقتور خاتون

مزید :

صفحہ اول -