نیا سال خوشحال اور ترقی یافتہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا،عثمان بزدار

نیا سال خوشحال اور ترقی یافتہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا،عثمان بزدار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سال نو 2019ء کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انشاء اللہ نیا سال خوشحال اور ترقی یافتہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پرامن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور ہمیں مشکل حالات سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کیلئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ باہمی رواداری، تحمل، ایثار اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کرملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔دریں اثناء کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبہ بھر میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

مزید :

صفحہ اول -