اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی ) کا اجلاس آج (منگل) کو طلب کر لیا ہے تاکہ آذر بائیجان سے قرصے پر ایندھن کے سپلائی کی منظوری دی جا سکے ۔ اجلاس میں یوریا کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں پبلک سیکٹر میں موجود گندم کے ذخیرے کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو ادائیگی کے لئے فنڈز کا انتظام اور آڈھی گیس فیلڈ کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے ۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان نے پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او) کو پٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے لئے پیش کش کی ہے جو طویل المیعاد معاہدے کے تحت قرضوں پر آذر بائیجان کی اسٹیٹ آئیل کمپنی کے ذریعے فراہم کی جائیں گی ۔ دونوں ملکوں نے 2017 ء میں متعدد تیل اور گیس مصنوعات کی سپلائی کے لئے معاہدہ کیا تھا ۔

کابینہ

مزید :

صفحہ اول -