وزیراعظم کا سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ،علی محمد خان

وزیراعظم کا سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ،علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو می علی محمد خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی باتیں سن کر مجھے ڈر لگنے لگ گیا ہے ٗ مرکز سے مداخلت کا کوئی تاثر نہیں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی کے اندر سے جو تبدیلی آئے گی وہی فطری ہوگی۔ خان صاحب سندھ میں گورنر راج لگانے کا نہیں سوچ رہے ۔ انہوں نے کاہ کہ پاکستان کی عوام جمہوریت کے پھل ملنے کے انتظار میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو اس حکومت سے بہت سی امیدیں ہیں اور ہم کبھی انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔
علی محمد خان

مزید :

صفحہ آخر -