سندھ اسمبلی ،تحریک انصاف کی وزیراعلی کیخلاف تحریک التوا مسترد پرویز خٹک اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرارداد جمع

سندھ اسمبلی ،تحریک انصاف کی وزیراعلی کیخلاف تحریک التوا مسترد پرویز خٹک اور ...

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک التوا مسترد کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں وزیراعلی سندھ کے خلاف تحریک التوا جمع کرائی تھی۔سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے فنی بنیاد پر تحریکِ التوا رد کر دی۔دوسری طرف سندھ اسمبلی میں اہم حکومتی ارکان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرارداد جمع کرائی گئی۔یہ قرارداد پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ وزیرِ دفاع پرویز خٹک، زلفی بخاری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے۔قرارداد میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اور وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا بھی ذکر شامل ہے۔

تحریک التواء مشترد

مزید :

صفحہ اول -