وزیراعلی سندھ سے ویانا میں نامزد سفیر منصور احمد خان کی ملاقات

وزیراعلی سندھ سے ویانا میں نامزد سفیر منصور احمد خان کی ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پیرکو ویانا میں مقرر پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں آسٹریا کے ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور کراچی کے لیے سٹی پلاننگ کے شعبے میں ملکر کام کرنے اور آسٹریا کی مہارت سے فائدہ اٹھانے جیسے معاملات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم کراچی میں علامتی طور پر ٹرام چلانے کا پلان کر رہے ہیں جس طرح ویانا کے اولڈ ایریا میں ٹرام چلتی ہے، اسی طرز پر ہم کراچی کے اولڈ علاقے میں ٹرام کو بحال کرنے کا پلان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ پر بھی آسٹریا کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ آسٹرین انرجی کے شعبے ہائیڈرل اور رینیوایبل انرجی میں مہارت رکھتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستانی سفیر کو آسٹریا کے ساتھ ان شعبوں میں سندھ حکومت کے ساتھ کوآرڈینیشن بڑھانے کیلئے بھی بات کی۔

مزید :

صفحہ آخر -