ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے ناموں پر نظرثانی کیلئے کابینہ اجلاس 10 جنوری کو طلب

ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے ناموں پر نظرثانی کیلئے کابینہ اجلاس 10 جنوری کو ...

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں زیر تفتیش 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ کا اجلاس 10 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کا 3 جنوری کو ہونیوالا اجلاس وزیراعظم کے دورہ ترکی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اب 10 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جعلی بینک اکاؤنٹس کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ وفاقی کابینہ 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے کا جائزہ لے گی۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -