وادی نیلم ،بھارتی فوج کی گولہ باری سے 2خواتین جاں بحق ،9زخمی،درجنوں گھرتباہ پاک فوج کے جواب پر دشمن کی توپیں خاموش

وادی نیلم ،بھارتی فوج کی گولہ باری سے 2خواتین جاں بحق ،9زخمی،درجنوں گھرتباہ ...

  

نیلم ( آن لائن ) بھارتی فوج کی نیلم کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر بلا اشتعال گولہ باری2 خواتین جاں بحق 09 افراد زخمی ،درجنوں مکانات ،سرکار ی دفاترز ،گاڑیاں تباہ ، ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔سرکاری دفاترز ،تعلیمی ادارے ،کاروباری مرکز بند،بجلی ،ٹیلی مواصلات کا نظام بھی در ہم بر ہم چلہانہ ، اور لوات ،لالہ سے شاہرائے نیلم کو عارضی طور پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا تھا ،بعد ازاں بحال کردیا گیا ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز بھارتی مسلح افواج نے شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایاپاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس سے بھارتی توپوں کے منہ بند ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز علی الصبح 10;30 پر لائن ضلعی ہیڈ کوارٹر زآٹھ مقام پر بھارتی فوج نے اچانک بھاری توپ خانے اور مارٹر گنوں سے بلا اشتعال گولہ باری شروع کردی اس دوران 100کے قریب مارٹر گولوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر اور گردو نواح کے علاقہ جات بگنہ،بن چھتر، راوٹہ، لالہ ، آٹھمقام ،چک مقام ،پالڑی ،شاہ کوٹ کے علاقوں میں سول آبادی کو نشانہ بنا یا ۔ضلعی ہیڈ کوارٹر میں محکمہ جنگلات، برقیات ،پولیس کے دفاترز کو نقصان پہنچا جبکہ آٹھمقام سویلین آبادی میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں دوران گولہ باری آٹھمقام کی رہائشی 2خواتین آسیہ بی بی زوجہ ہارون میر ، حسن جان زوجہ محمد زمان گولہ کا شیل لگنے سے موقع پر شہید ہوگی ہیں جبکہ خواجہ محمد عامر ولد خواجہ ظفر،صدف دختر ضیاء الدین ،عنصر بی بی زوجہ خواجہ ظفر،کلثوم دختر بابو شفقت، ملک سجاد پولیس کانسٹیبل،زوالقر نین پولیس کانسٹیبل، مصباح جمیل دختر جمیل ،لیاقت ولد کالا خان شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد ایم ڈی ایس جھمبر اور سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔

وادی نیلم فائرنگ

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ اول -