متحدہ دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کنور نوید جمیل

متحدہ دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کنور نوید جمیل

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنمااور رکن سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا سب جماعتوں کا آئینی حق ہے، سندھ میں تبدیلی سے متعلق فیصلہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ عدالت سے منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، ایم کیو ایم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ملاقات میں وزیراعلی سندھ کے استعفے کی بات کی تھی، تحریک انصاف نے وزیر اعلی سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی بات بھی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ پر جرم ثابت ہوجائے تو اخلاقی طور پر عہدے کے اہل نہیں ہوں گے، تمام صورت حال پر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -