محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے سردیوں کی چھٹیوں میں6جنوری تک اضافہ کر دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں اب سکول 7 جنوری بروز پیر کھلیں گے۔ شدید سردی میں والدین کو بچوں کو سکول چھوڑنے میں پریشانی کا سامنا ہوتا ہے اور شدید سردی کے باعث بچے بیمار بھی پڑسکتے ہیں۔
چھٹیوں میں اضافہ