وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری اور ناصرہ عتیق سمیت دیگر عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور گورننگ باڈی کے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری نے ارشد انصاری اور دوسرے منتخب عہدیداروں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے بھی اپنا موثر کردار جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ توقع ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب/مبارکباد