جس ٹولے نے ملک کنگال کیا خورشید شاہ اُسی کا حصہ ہیں، گورنر سندھ

جس ٹولے نے ملک کنگال کیا خورشید شاہ اُسی کا حصہ ہیں، گورنر سندھ

  

پنوں عاقل(آئی این پی ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اس ٹولے کا حصہ ہیں جس نے قوم کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے،جن لوگوں نے ملک کو کھو کھلا کیا ہے، پاکستان کی دولت کو لوٹا ہے، ان سے رقم نکلوانے کا وقت آ گیا ہے۔ پنوں عاقل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ کے حالات انتہائی قابل رحم ہیں، سڑکوں اور اسپتالوں کا بہت برا حال ہے، صحت سمیت تعلیم کے ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو کھو کھلا کیا ہے، پاکستان کی دولت کو لوٹا ہے، ان سے رقم نکلوانے کا وقت آ گیا ہے۔ خورشید شاہ اس ٹولے کا حصہ ہیں جس نے قوم کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا، ملک کو کنگال کیا اور پیسے باہر بھیجے، اس ٹولے سے ہی جے آئی ٹی کی کہانی کی ابتدا ہوتی ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہے، 4 ماہ کے دوران بہتر کام کرکے دکھایا ہے اوراثرات جلد سامنے آئیں گے، عوام پرامید رہیں کہ آنے والا وقت بہت بہتر ہوگا۔

گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -