برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی شہریوں کو نئے سال کی مبارکباد

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی شہریوں کو نئے سال کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستانی شہریوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے نئے سال کی پاکستانی دوستوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں آگے بہت کچھ کرنا ہے،برٹش ایئر ویز کی پاکستان کیلئے پروازوں کی بحالی خوش آئند ہے۔ پیر کو برطانوی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے نئے سال کی اپنے پاکستانی دوستوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ہمیں آگے بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے نئے سال کی مصروفیات کے حوالے سے کہا کہ میں رواں موسم سرما کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مضبوط ٹیم کا انگلینڈ اور ویلز میں خیرمقدم کرونگا۔ جون میں برٹش ایئر ویز کی پاکستان کیلئے پروازوں کی بحالی خوش آئند ہو گی۔ انہوں نے 2019ء میں سب کیلئے پرامن، خوشحال اور صحت مند زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مبارکباد

مزید :

صفحہ اول -