پی پی بھی عدالت میں صفائیاں دے جس طرح ہم نے دیں،پرویز رشید

پی پی بھی عدالت میں صفائیاں دے جس طرح ہم نے دیں،پرویز رشید

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جس طرح ہم نے عدالت میں صفائیاں دیں،پی پی بھی دے، ابھی عمران خان 30ہزار فٹ کی بلندی پر ہیں، طیارہ ڈگمگایا تو انہیں ضرورت پڑے گی، اگر نظام کو خطرہ ہوا تو ساتھ دیں گے یہ نہیں دیکھیں گے کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا،اسمبلیوں کے ہوتے ہوئے سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی سندھ میں ہارس ٹریڈنگ تسلیم کر رہی ہے، مریم نواز باہر کیوں جائیں، وہ والد کے ساتھ جعل جانے کو تیار ہیں، جب ضرورت ہوئی تو وہ لبیک کہیں گی۔پیر کو اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ جس طرح ہم نے عدالت میں صفائیں دیں،اسی طرح پی پی پی بھی دے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی عمران خان 30ہزار فٹ کی بلندی پر ہیں، جب طیارہ ڈگمگایا تو خان صاحب کو ضرورت پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر نظام کو خطرہ ہوا تو ساتھ دیں گے یہ نہیں دیکھیں گے کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پیشیاں بھگتیں، ہمارے لیڈر جیل میں ہیں اب کس ڈیل کی بات ہو رہی ہے، پی ٹی آئی سندھ میں ہارس ٹریڈنگ تسلیم کر رہی ہے، اسمبلیوں کے ہوتے ہوئے سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ مریم نواز باہر کیوں جائیں، وہ والد کے ساتھ جعل جانے کو تیار ہیں، جب ضرورت ہوئی تو مریم نواز لبیک کہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی موجودی میں گورنر راج کی کیا ضرورت ہے،قرض اور بھیک میں فرق ہے، قرض سے اثاثے بنتے ہیں۔

پرویز رشید

مزید :

صفحہ اول -