لاہور ہائی کورٹ کے 8افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انوارالحق نے اپنے عہدہ کے آخری روز لاہور ہائی کورٹ کے 8افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے تحت عدالت عالیہ کے جسٹس شکیل الرحمن خان کا عدالتی عملہ تبدیل ہوگیاہے،ایڈیشنل رجسٹرار جمشید اختر کوجسٹس شکیل الرحمن خان کا کورٹ ایسوسی ایٹ تعینات کیا گیاہے ،تعیناتی کے منتظر وحید یعقوب بھی جسٹس شکیل الرحمن خان کی عدالت کے کورٹ ایسوسی ایٹ ہوں گے،پرسنل اسسٹنٹس اقبال حنیف اور ذوالفقار احمد منظور کی جسٹس شکیل الرحمن خان کی عدالت میں تعیناتی کا حکم بھی جاری کیا گیاہے ،جسٹس شکیل الرحمن کی عدالت کے کورٹ ایسوسی ایٹ تنویر حسین ،سینئر پرائیویٹ سیکرٹری ساجد اسلام اور پرسنل اسسٹنٹس فرحان حسن اور شبیر حسین کا پول میں تبادلہ کردیاگیاہے۔
8افسرتبدیل