علی رضا عا بدی قتل کیس،پولیس اوروزیراعلیٰ سندھ کے متضاد بیانات

علی رضا عا بدی قتل کیس،پولیس اوروزیراعلیٰ سندھ کے متضاد بیانات

  

کراچی (آ ئی این پی)پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں بتایا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کیس میں اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا جبکہ وزیراعلی سندھ ملزموں کی گرفتاری کا دعویٰ کرچکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطا بق کراچی پولیس نے پیر کوایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں مقدمے کی کاپی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دی ہے،پولیس نے عدالت میں جمع کرائی گئی مقدمے کی کاپی میں بتایا ہے سابق ایم کیوایم رہنما کے قتل میں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے،پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن ابھی کامیابی نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعے کوعلی رضا عابدی کے گھر والوں بشمول ان کے والد سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی ٰکیا تھا کہ اس کیس میں گرفتاریاں ہوئی ہیں، اہم کیس میں ایسے متضاد بیانات تفتیشی عمل کو بری طرح متاثر کرسکتی ہیں،علی رضا عابدی کے قتل کیس میں اب تک ایک بھی گرفتاری ہونے یا نہ ہونے پر کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -