ایران کی افغان طالبان کے دورہ تہران اورمذاکرات کی تصدیق

ایران کی افغان طالبان کے دورہ تہران اورمذاکرات کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (این این آئی) اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان طالبان کے وفد کے دورہ ایران کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان وفد کے اراکین نے نائب ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کیساتھ ملاقات کے دوران تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے پیر کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر بتایا افغان طالبان کے وفد نے گزشتہ روز تہران کا دورہ کیا اور وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد سے تفصیلی مذاکرات کئے ،علی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی کے دورہ افغانستان کے بعد افغان طالبان کا ایک وفد گزشتہ روز تہران آیا تھا، افغانستان کا 50 فیصد حصہ طالبان کے کنٹرول میں ہے جبکہ وہاں بدامنی اور عدم استحکام کے پیش نظر طالبان ایران سے مذاکرات کے خواہاں تھے، مذاکرات افغان حکومت کی پیشگی اطلاع سے طے پائے، ایران اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اصل مقصد افغان فریقین کے درمیان امن مذاکرات کی پیشرفت کیلئے مدد فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے افغانستان میں قیام امن و استحکام میں بہتری آسکتی ہے، ایران نے افغان حکومت کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے بعد امن عمل میں بھی تعمیری کردار ادا کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تا کہ ہم بھی افغانستان میں قیام استحکام سے متعلق اپنے حصہ کا کردار ادا کرسکیں۔
طالبان دورہ

مزید :

صفحہ آخر -