معروف افسانہ نگار و نقاد ڈاکٹر سلیم اختر کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تعزیت

معروف افسانہ نگار و نقاد ڈاکٹر سلیم اختر کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب کا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف ادیب، افسانہ نگار اور نقاد ڈاکٹر سلیم اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر سلیم اختر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک صاحب طرز ادیب، افسانہ نگار اور نقاد تھے اور ان کے انتقال سے اردو ادب میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سلیم اختر مرحوم کی تعلیم اور ادب کے شعبہ میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -