تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سیاست کی طرح صحافت پر بھی سختی آئی،مصدق ملک

تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سیاست کی طرح صحافت پر بھی سختی آئی،مصدق ملک

  

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت بغیرکسی ثبوت کے کیچڑ اچھا ل رہی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سیاست کی طرح صحافت کی بھی سختی آئی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت بغیر کسی ثبوت کے کیچڑ اچھال رہی ہے ، ایف آئے حکومت کا ماتحت ادارہ ہے اور حکومت کا موقف لیکر عدالت میں پیش ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صحافت پر بھی سختی آئی ہوئی ہے اور بہت سے لوگ بیروز گار ہوگئے ہیں ، آنیوالے دنوں میں کئی چھوٹے چینلز بھی بند ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست کی طرح صحافت پر بھی سختی آئی ہوئی ہے ، ہم سیاست اور صحافت کیلئے آواز اٹھائیں گے ، جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے صحافت پر دباؤبہت زیادہ ہے۔

مصدق ملک

مزید :

صفحہ آخر -