مریدکے:کالا شاہ کاکو انٹر چینج کے قریب حادثات میں 11 مسافر زخمی

مریدکے:کالا شاہ کاکو انٹر چینج کے قریب حادثات میں 11 مسافر زخمی

  

مریدکے(نامہ نگار) جی ٹی روڈ تحصیل ہسپتال اور کالا شاہ کاکو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثات میں درجن کے قریب مسافر زخمی ہو گئے۔ کالا شاہ کاکو انٹر چینج حادثہ میں مسافر ویگن ٹرک کے ساتھ ٹکرائی گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دیا ۔د وسرا حادثہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے کے سامنے پیش آیا جہاں ایلیٹ فورس کی گاڑی ٹرک کے ساتھ ٹکرائی گئی جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -