مانگا منڈی، تیز رفتارکنٹینر رکشہ پر چڑھ گیا، رکشہ ڈرائیور جاں بحق ، ڈرائیور فرار

مانگا منڈی، تیز رفتارکنٹینر رکشہ پر چڑھ گیا، رکشہ ڈرائیور جاں بحق ، ڈرائیور ...

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی کنٹینر رکشہپر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور مانگا منڈی محلہ طارق آباد کا رہائشی ارشد علی عرف اچھو موقع پر جاں بحق ،کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملتان روڈ اڈہ باٹھ کے قریب خالی رکشہ ڈرائیور مانگا منڈی کی طرف آرہا تھا جب اڈہ باٹھ کے قریب آیا تو پیچھے سے تیز رفتارکنٹینررکشہ کے اوپر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور ر مانگا منڈی محلہ طارق آباد کا رہائشی ارشد علی عرف اچھو موقع پر جاں بحق اور رکشہ مکمل تباہ کنٹینر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔تھانہ مانگا منڈی کے ٹی اے ایس آئی وارث علی نے موقع پر پہنچ کر کنٹینر کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا اور لاش کو ورثاًکے حوالے کر دیا

مزید :

علاقائی -