برکی،،مصطفی ٹاؤن، اچھرہ، سبزہ زار،راوی روڈ، فیصل ٹاؤن، شادمان میں ڈاکے

برکی،،مصطفی ٹاؤن، اچھرہ، سبزہ زار،راوی روڈ، فیصل ٹاؤن، شادمان میں ڈاکے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق برکی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر خرم کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 6پہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے مصطفی ٹاون میں ڈاکو گھر میں گھس کر ادریس اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ اچھرہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فیاض اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے 80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ سبزاہ زار کے علاقے میں ڈاکوؤں نوید اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 28ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔راوی روڈ کے علاقے ڈاکوؤں نے حسین اور فیملی سے1لاکھ 50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔فیصل ٹاون میں ڈاکوؤں نے نواز اور فیملی سے 90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے شادمان علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر عبداللہ سے45ہزار اور موبائل فون۔لوئر مال سے عنصر سے20ہزار نقدی اور موبائل فون باٹا پور میں زبیر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 35ہزار نقدی اور موبائل فون۔ ڈیفنس بی سے ڈاکو گن پوائنٹ پر ہاشم سے57ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ چوہنگ اور کوٹ لکھپت سے گاڑیاں اور گجر پورہ ،سمن آباد اور یکی گیٹ علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -