سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے افسروں کو دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں آنا پڑے گا ،آئی جی پنجاب

سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے افسروں کو دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں آنا پڑے گا ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور میں جرائم کے خاتمے اور خصوصی طور پر سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے افسروں کو دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں آنا پڑے گا کیونکہ ہر افسر اور اہلکار کو اس کی خواہش کے مطابق پوسٹنگ دینے کے بعد اب انہیں کارکردگی دکھانا ہو گی تا کہ لاہور کو مکمل طور پرشہریوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے اور اس مقصد کے لیے آئندہ شہر کے تمام ناکوں پر سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز اور لاہور ڈویژن کے تمام ایس پیز ایک ایک گھنٹہ ڈیوٹی کریں گے تا کہ پبلک کو صحیح معنوں میں ریلیف دیا جا سکے۔آئی جی پو لیس پنجاب،نے ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ روز لاہور پولیس کی 2018 ؁ء کے کرائم کی صورت حال پر کیا ہے ۔

اس مو قع پر لا ہور پو لیس کے تمام افسران بھی موجود تھے

مزید :

علاقائی -