ڈکیتی، راہزنی ، چوری کی وارداتوں میں ملوث10ملزم گرفتار

ڈکیتی، راہزنی ، چوری کی وارداتوں میں ملوث10ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4گروہوں کے 10ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اور ناجائزآتشیں اسلحہ برآمدکر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن انویسٹی گیشن پولیس جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اور انہیں جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔ایس پی صدر انویسٹی گیشن راشد ہدایت کے احکامات کے تحت سندر، چوہنگ، جوہر ٹاؤن اور سبزہ زار کی انویسٹی گیشن پولیس ٹیموں نے اپنے علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے4گروہوں محسن عرف شکرا، شہزاد عرف شادو، اجمل عرف ککی اور اویس عرف لبھا کے 10ملزمان محسن عرف شکرا، عثمان ،وقاص عرف وکی، محمد شہزاد عرف شادو، ظہور ، اویس، اختر، اجمل عرف ککی، شہزاد عالم اور ناصر کو گرفتار کر کے ان سے45لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز ، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -