مصطفی ٹاؤن، 18سالہ نوجوان کی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی ورثاء کا پوسٹمارٹم کرانے سے انکا ر

مصطفی ٹاؤن، 18سالہ نوجوان کی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی ورثاء کا پوسٹمارٹم ...

  

لاہور(کر ائم رپورٹر )مصطفی ٹاون کے علاقے میں 18 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کرضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاون کے رہائشی 18 سالہ معصوم نے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد ڈاکٹر بننے کے لیے میڈیکل کالج میں داخلہ فارم جمع کروا رکھے تھے گزشتہ روز معصوم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے والد کے پستول سے گھر کے واش روم میں جا کر اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی فائر کی آواز سن کر اہل خانہ میں جا کر دیکھا تو واش روم میں معصوم کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا جسے بعد ازاں ورثا کی جانب سے پورسٹمارٹم سے انکار پر قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ان کے حوالے کر دیا۔

مزید :

علاقائی -