گلبرک ، لبرٹی مارکیٹ میں لین لائن پابندی بارے ٹریفک آگاہی کیمپ

گلبرک ، لبرٹی مارکیٹ میں لین لائن پابندی بارے ٹریفک آگاہی کیمپ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے گلبرک کے علاقہ لبرٹی مارکیٹ میں لین لائن کی پابندی کے حوالہ سے ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا ۔ سات روزہ ٹریفک آگاہی مہم کے پانچویں روز ٹریفک آگاہی کیمپ میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی انچارج انسپکٹر نازیہ باقر ، اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع ،ٹریفک ایجوکیشن ٹیم اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ٹریفک آگاہی کیمپ کا مقصد شہریوں کو لین لائن کے درست استعمال اور لین لائن کی خلاف ورزی کے نقصانات بارے ایجوکیٹ کر نا ہے ۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں میں تحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے اور شہریوں سے اپیل کی کہ دوران اورٹیکنگ لین لائن کی پابندی کو یقینی بنا کر اپنی او ر دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -