پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پولیس افسروں کی گریجویشن تقریب

پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پولیس افسروں کی گریجویشن تقریب

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار لیڈی پولیس آفیسرز کی گریجویشن تقریب آڈیٹوریم پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں منعقد کی گئی جس میں پاس آؤٹ ہونے والی417 لیڈی پولیس آفیسرز کو خصوصی اسناد سے نوازا گیا ۔تقریب میں موٹیویشنل سپیکر زہرہ عباس نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، جبکہ چئیرمین سٹیٹس آف وومن کمیشن فوزیہ وقار، معروف اسکالر ڈاکٹر معید یوسف ، ڈی پی آر ٹو آئی جی پنجاب نبیلہ غضنفر اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی بطور گیسٹ آف آنر شرکت کرکے تقریب کی رونق کو بڑھا دیا۔ پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس آفیسرز میں سے 309کا تعلق پنجاب پولیس جبکہ 108پنجاب ہائی وے پٹرول سے ہے ۔تقریب سے موٹیویشنل سپیکر زہرہ عباس اور کمانڈنٹ چوہنگ مرزا فاران بیگ نے خطاب کیا۔

مزید :

علاقائی -