قصور :ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،متعدد شہری مال وزر سے محروم

قصور :ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،متعدد شہری مال وزر سے محروم

  

قصور (بیورورپورٹ)ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیاگیا،، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ جبو میل ریلوے پھاٹک کے نزدیک ناکہ زن ڈاکوؤں نے غلام رسول سمیت 20سے زائد افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے بعد ان کو باندھ کر ریلوے کیبن میں بند کرتے رہے پھولنگر مین بازار شمع مارکیٹ مختیار کی کپڑے کی دوکان میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے یسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 16ہزار روپے نقدی وغیرہ چھین لیا۔ ٹوڈے پور کے نززدیک جانے والے اسد اللہ کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ہزاروں روپے نقدی موبائل فون وغیرہ چھین لیے اسلم نامی شخص بھوچکے کے نزدیک جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی چھین لی نیئے کی کے قریب جانے والے محمد رضوان کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر 56ہزار روپے نقدی موبائل فون وغیرہ چھین لیا ۔

مصطفٰی آباد کے نواح محلہ فیصل آباد میں خالد کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر میں داخل ہو نے والے نامعلوم چورں نے گھر سے 2لاکھ روپے نقدی 2تولہ طلائی زیورات اور گھریلو قیمتی سامان چوری کر لیا تھانہ صدر کے علاقہ ورن میں یعقوب کے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 1لاکھ نقدی تولہ طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا قصور منڈی موڑ کے نزدیک ملک الیاس کباڑیہ کی دوکان میں تالہ توڑ کر داخل ونے والے نامعلوم چوروں نے 8 ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چور ی کر لیا پولیس مصروف کاروائی ہے

مزید :

علاقائی -