منڈی فیض آباد:ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹ لیا

منڈی فیض آباد:ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹ لیا

  

منڈی فیض آباد (نامہ نگار ) کوٹ امیر علی کے قریب نامعلوم دس مسلح ڈاکووں نے ناکہ لگا کر راہ گیروں سے ہزار وں روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ کوٹ امیر علی کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوں نے ناکہ لگا کر کار سواروں اور موٹر سائیکل سواروں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے رہے لٹنے والوں میں عمران ولد بوٹا سے ڈاکووں نے نقدی پچاس ہزار روپے چھین لیے جبکہ سلیم ،حسن دین ،فیصل بھٹی اور متعدد راہ گیروں سے بھی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -