دسمبر18ء: میں مختلف جرائم میں ملوث 702ملزم گرفتارہوئے، وقاص نذیر

دسمبر18ء: میں مختلف جرائم میں ملوث 702ملزم گرفتارہوئے، وقاص نذیر

  

لا ہو ر (کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ تمام ڈویژنل ایس پیز کو سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔شہر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کنٹر ول میں ہے۔لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ دسمبر کی کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ماہِ دسمبر میں سٹریٹ کرائم ، ڈکیتی ،راہزنی ودیگر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن میں71 گینگز کے175ملزمان سے81 لاکھ سے زائد روپے سے زائد رقم برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کی گئی ۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران463ملزمان سے42رائفلز،15 کلاشنکوف 09 بندوقیں،381 ریوالورزاور3929 گولیاں برآمدکی گئیں ۔6 05 ملزمان سے07کلو گرام سے زائد ہیروئن ،133کلوگرام سے زائد چرس،11کلو گرام سے زائد افیون اور09ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمدکی گئیں۔قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران417 ملزمان سے16لاکھ35 ہزار سے زائد رقم برآمدکی گئی ۔قحبہ خانوں کیخلاف کارروائی کے دوران112ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ۔

مزید :

علاقائی -