سٹاک مارکیٹ ، 2018ء کا آخری دن بھی مندے کی نذر ، انڈیکس میں 100پوائنٹس کمی

سٹاک مارکیٹ ، 2018ء کا آخری دن بھی مندے کی نذر ، انڈیکس میں 100پوائنٹس کمی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37100 کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا،مندی کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں11ارب5 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 29.59 فیصد زائدجبکہ48.38فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی اورسیمنٹ سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37221پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم گزشتہ کئی دنوں سے چھائی مندی کو مدنظررکھتے ہوئے مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص اونے پونے داموں فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36802پوائنٹس کی میں نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش حصص کی قیمتوں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 37000کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 100.35پوائنٹس کمی سے 37066.67پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 341 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 153کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 165 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں11ارب5 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار354روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76 کھرب 92ارب 78 کروڑ 65لاکھ 60 ہزار300روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر22 کروڑ 60 لاکھ 60 ہزار 560 شیئرز کا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت 5 کروڑ 16 لاکھ 19ہزار866 شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت148.90روپے اضافے سے3408.80روپے اورانڈس موٹرزکمپنی کے حصص کی قیمت38.43روپے اضافے سے1219.68روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی ملت ٹریکٹرزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت40.00روپے کمی سے831.99روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت30.00روپے کمی سے960.00روپے پر ہوگئی ۔پیرکوسلک بینک لمیٹڈکی سرگرمیاں2کروڑ30لاکھ95ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت10پیسے اضافے سے1.25روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ85لاکھ91ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت23پیسے اضافے سے5.94روپے ہوگئی۔پیر کوکے ایس ای30انڈیکس100.25پوائنٹس کمی سے17173.72پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس269.92 پوائنٹس کمی سے61173.56پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس42.08پوائنٹس اضافے

مزید :

علاقائی -