افغانستان میں صدارتی انتخابات تاخیرکا شکار ، 20جولائی کو ہونگے

افغانستان میں صدارتی انتخابات تاخیرکا شکار ، 20جولائی کو ہونگے

  

کابل(آئی این پی)افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات تاخیر سے کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخاب ملتوی کردیے گئے ہیں جس کے بعد اب انتخابات 3 مہینے کی تاخیر سے 20 جولائی کو ہوں گے جب کہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ زیادہ اخراجات کو بتایا گیا ہے۔پیر کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیئرمین افغان الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبائی اور ضلع کونسل کے انتخابات اور صدارتی انتخابات کے علیحدہ انعقاد پر اخراجات زیادہ ہوں گے جب کہ سیکیورٹی فورسزکی تعیناتی میں بھی مشکلات پیش آئیں گی۔ اس کے علاوہ پولنگ عملے کے تقرر اور انہیں تربیت دینے کیلئے بھی کچھ وقت درکار ہے۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے

، ترجمان اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

مزید :

علاقائی -